رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اللہ تعالی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام کائنات کے لئے رحمت بناکر بھیجا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت رحم دل اور ہمدرد تھے دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر بے قرار ہو جاتے ان کی تکلیف دور کرنے کی تدبیر کرتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جانی دشمنوں سے بھی رحمدلی کا سلوک کیا کرتے تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم بچوں سے بہت پیار کرتے تھے انہیں اپنے پاس بٹھاتے پیار سے سر پر ہاتھ پھیرتے ان سے اچھے اچھی باتیں کرتے اور انہیں کھانے پینے کی چیزیں دیتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کی تعلیم اور تربیت کا خاص خیال فرماتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کے ساتھ رحم اور شفقت سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ میں نے بچپن میں دس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارے مگر کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہ کہا کہ تم نے یہ کام کیوں نہیں کیا یا یہ کام کیوں کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کے ساتھ بھی اچھے برتاؤ کا حکم دیا انہیں پیٹ بھر کر چارہ دینے کی ہدایت فرمائی اور انہیں اذیت دینے سے منع فرمایا

Comments

Popular posts from this blog

khayal-e-gumnam

Amazing facts