مٹھاس

اک بار جب میں نے
انجانے میں
انگور کی شاخ پر ایک
پتھر پھینکا
تو ایک گوشہ زمین پر
گر پڑا
میں نے اسے نہ چاہتے
ھوے بھی
اسی کھایا تو وہ
بہت ہی میٹھا تھا
میں بہت دیر تک
سوچتا رہا سوچتا رہا پھر آخر کار
میں نے
انگور کی ٹہنی سے پوچھا کہ
کہ اس میں
اس قدر مٹھاس کیسے اور کیونکر پیدا ہوئی
جواب ملا
دھوپ کی سختی سے
صبر سے جھیلیں اور اپنا سر
ہمیشہ
جھکائے رکھا بس یہی وجہ ہے کہ
لوگ میری
قدر کرتے ہیں ٹہنی نے سر جھکائے
جواب دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

khayal-e-gumnam

Amazing facts